پاکستانی انڈسٹری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت

براے مہربانی شیر کریں ، شکریہ

موجودہ دور معلومات کا دور ہے۔  دنیا بھر میں اس شعبے کی ترقی کے لئے بے شمار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک تیزی سے  بڑھتی ہوئی صنعت ہے جو کہ ملکی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔

انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی اہمیت

 اس صنعت کو کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہی وہ پلیٹ فارم ہے جس کے تحت کوئی بھی ادارہ  گھر بیٹھے پوری دنیا کے متعلقہ اداروں کے بارے میں مکمل معلومات  پر دسترس حاصل کر سکتا ہے۔اس طرح بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی و سر بلندی کے مراحل طے کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

نگرانی و قوانین کا نظام

 ہر ایک ملک کی طرح پاکستانی حکومتی ادارے بھی  انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں کی مکمل نگرانی رکھتے ہیں اور ان کے لئے اہم قوانین بھی وضع کرتے ہیں تاکہ ان معلومات کا ناجائز استعمال ہونے کے عمل  کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ پاکستان آئی ٹی انڈسٹری نے پچھلی دہائی میں بے حد تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے۔

ترقی کا منبع

 خدا نے اس ملک کو ایسے ایسے زرخیز ذہن عطا کئے ہیں جن کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روس اور چین جیسے ممالک پاکستانیوں کو بھاری تعداد میں اپنے ملک میں آنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی بے پناہ کامیابی اسی زرخیزی کی مرہونِ منت ہے۔

پایسی کا انعقاد اور اس پر عمل درآمد

پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی پالیسی  اور اس پر عمل درآمد  کا طریقہ ٴ کار  اگست 2000  میں  پروفیسر عطاءالرحمٰن کی زیرِ نگرانی مرتب  کیا گیا۔ جس کے بعد سے اس شعبے میں ترقی کا عمل تیزی کے ساتھ شروع  ہوا ۔  ان ہی کی درخواست پر مارچ  2002  میں تقریبا ََ 220،000 اساتذہ  کو ان امور کی تربیت بھی دی گئی۔

صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد

 پاکستان میں اس وقت   32 ملین انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں۔ اس طرح پاکستان انٹرنیٹ صارفین کے حوالے سے دنیا کے  ابتدائی  10   ممالک کی فہرست میں آچکا ہے۔  سال 2012 سے لے کر 2013  کے دوران  پاکستانی حکومت نے  4.6 ارب کا بجٹ اس مد میں خرچ کیا ہے۔

قابلِ ذکر کامیابی

پاکستان کے زرخیز دماغ  جس طرح دنیا کے ہر محاذ پر اپنے  فرا ئض انجام دے رہے ہیں ، آئی ٹی انڈسٹری میں بھی پاکستان نے پوری دنیا میں اپنے جھنڈے گاڑے ہیں۔ بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دینے کے بعد  آئی ٹی ٹیکنالوجی میں بھی بھارت کو شکستِ فاش دے دی ہے۔  بھارت کی 7 سے 8  فی صد کے مقابلے میں  پاکستانی آئی ٹی سیکٹر 20 فیصد ترقی کر چکا ہے اور اب مزید ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔

تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی

پاکستانی انفارمیشن انڈسٹری اس  وقت دنیا کی بہترین صنعتوں میں شمار کی جاتی ہے۔2005 میں نیو یارک ٹائمز نے پاکستان کو نیا آئی ٹی حب قرار دیا تھا یہ بات  آج سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا حجم  3 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو کہ صرف 2 سے 4 سالوں میں دو گنا ہونے کی توقع ہے۔ بد قسمتی سے پچھلے 2 سالوں سے پاکستانی حکومت بوجوہ آئی ٹی کے شعبے کو خاص توجہ نہیں دے پا رہی ہے اس کے باوجود پاکستان کا مستقبل آئی ٹی انڈسٹری کے حوالے سے بہت روشن ہے۔

براے مہربانی شیر کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں